کراچی : کھارادر میں رہائشی عمارت کی چھت گرگئی،3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے کھارادرمیں رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کھارادرمیں آج صبح ایک رہائشی عمارت کی چھت گرگئی۔

جس کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں، بیوی اور ان کی چھ ماہ کی بیٹی جاں بحق ہوگئی، جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔