عیسی لیباریٹری عوام کو صحت وعلاج کی آگہی ومعلومات اور بہترین خدمات فراہم کررہی ہے ڈاکٹر نجم

کراچی : اے ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر قمر عباس رضوی، سیکریٹری فارمیسی کونسل حکومت سندھ تنویر احمد صدیقی، ای او فیوما فلم فرقان طاہر صدیقی، سسٹناٹ منیجر کارپوریٹ کمیو نی کیشن لکی سیمنٹ مس سمیتا افضال سید، ڈپٹی سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ شاہجہاں سموں،عیسیٰ لیباریٹری کے ابو الحسن اصفہانی سینٹر کے فارمیسی منیجر ڈاکٹرنجم جمیل فارمیسی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر انیتا ویرانی،لیب ایڈمنسٹریٹر شیخ انور۔

منیجر فزیو تھراپی ڈاکٹر مرزا عبیدو دیگر نے عیسیً لیباریٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو بروقت علاج کی اہمیت سے روشناس کرانے کے ساتھ درست تشخیص اور بہتر علاج کے حوالے سے بھی شعور کی فراہمی کیلئے مختلف امراض کے حوالے سے سیمینارز منعقد کرانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے۔

وہ عوام کیلئے انتہائی افادیت کا حامل ثابت ہورہا ہے اسلئے اسے جاری رہنا چاہئے اور دیگر اداروں کو ڈاکٹر عیسیً لیباریٹری کے اس سلسلے میں اپنا کردارو تعاون بھی پیش کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر لیاقت نیشنل اسپتال کے آرتھو پیڈک سرجن انتخاب توفیق اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایم ایس پی ٹی ڈاکٹر محمد وہاج الدین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمر درد و ہڈی و جوڑ کے امراض کی علامات ‘ احتیاط اور علاج کے حوالے سے سیمینار کے شرکاء کو معلومات و آگہی فراہم کی۔