کراچی : فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،سرچ آپریشن میں 30 مشتبہ افراد گرفتار

Karachi Operation

Karachi Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، پولیس نے فرنٹیئر کالونی میں سرچ آپریشن کر کے تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں چاندنی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ نیو کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب پیر آباد تھانے کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کر لیا۔

لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا کر گھر گھر تلاشی لی،ایس ایس پی اورنگی چوہدری اسد کے مطابق تلاشی کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔