کراچی میں کورنگی روڈ پر گاڑی اور منی ٹرک کی ٹکر، 5 افراد زخمی

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کورنگی روڈ پر ڈیفنس موڑ کے قریب کاراورمنی ٹرک میں ٹکر ہو گئی، حادثے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس موڑ پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آگے جانے والے منی ٹرک سے ٹکراگئی۔

حادثے میں گاڑی کااگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

منی ٹرک ڈرایئور کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد نشے میں تھے۔ منی ٹرک میں دودھ کے کنٹینر رکھے تھے۔