کراچی: دنبہ گوٹھ میں پولیس کی کارروائی، 2 اغوا کار ہلاک، تاجر بازیاب

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا۔

کارروائی میں 2 مبینہ اغوا کار ہلاک ہوگئے۔ ایس آئی یو کے ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق آپریشن کے دوران اغوا کاروں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 اغوا کار ہلاک ہوگئے، جبکہ کندھ کوٹ کے مغوی تاجر نیاز کو بازیاب کرالیا گیا۔

اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے 30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔