کراچی : لانڈھی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں لانڈھی کے علاقے شیر پاو کالونی میں گیس لائن پھٹنے سے خواتین اور بچے سمیت 8افرا د زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے شیرپاو کالونی میں اسٹار گروانڈ کے قریب گلی میں گھر کے باہر گیس لائن میں لیکج کے باعث دھماکا ہوا۔

جس کے نتیجے میں گھرمیں موجود بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 3بچے اور 4خواتین شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق 3 روز قبل بھی اسی ہی علاقے میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا تھا۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔