کراچی کے علاقے سکھن اور گلبرگ میں پولیس کی کارروائی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سکھن اور گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کر کے 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ڈی ایس پی گلبرگ الطاف حسین کے مطابق جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کرکے سات افراد کو گرفتار کیا گیا، جن سے منشیات اور اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سکھن پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور مختلف جرائم میں ملوث بارہ ملزمان کو گرفتارکیا ہے، ایس ایچ او سکھن راو رفیق کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے چند پولیس کو مطلوب تھے۔ جن کا چالان بھی اتوار کی تعطیل ہونے کے باوجود فوری طور پر اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا ہے۔