کراچی میں فوج بلانے کے مطالبے پرغور کیا جانا چاہیے، رابطہ کمیٹی

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الطاف حسین کے کراچی میں فوج بلانے کے مطالبہ کو مسترد کرنے کے بجائے اِس پر غور کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن نثار پنہور کا کہنا تھا کہ کراچی میں بے امنی کے واقعات پر قابو پانا اب حکومت کے بس سے باہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد الطاف حسین نے شہر میں فوج بلانے کا جو مطالبہ کیا ہے وہ آئینی اور قانونی ہے جس پر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی کے دہشتگردوں کے ہاتھوں تاجر صنعت کار سمیت کوئی محفوظ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ بن قاسم ٹان میں مسلحہ ملزمان نے سیکٹر ممبر غلام سرور ڈہری کے کلینک پر حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ نثار پہنور کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو دہشت گردی میں ملوث عناصر کے بارے میں سب معلوم ہے مگر وہ بے بس ہے کیونکہ دہشت گردوں کو حکومتی پناہ حاصل ہے۔