کراچی: لیاری میں فائرنگ اور کریکر حملہ، 2 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں کریکر حملے میں2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں مقبول مسجد کے قریب گینگ وار کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور کریکر حملے میں 2 افراد ہلاک جبکہ خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے تاہم اب بھی علاقے میں اب بھی فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔