کراچی: لیاری میں فائرنگ، دستی بم حملوں میں 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ اور دستی بم حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق لیاری جنرل ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کوطبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، جبکہ لیاری کے علاقے حاجی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

لیاری کے علاقے کشتی چو ک پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔