ڈیرہ غازی خان: ٹرک اور بس میں تصادم، 30 سے زائد افراد زخمی

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) انڈس ہائی وے پر نور والا کے مقام پر ٹرک اور بس میں زور دار تصادم کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس کراچی سے بنوں جارہی تھی۔