کراچی: لیاری میں رینجرز اور پولیس کا مبینہ مقابلہ، گینگ وار کے 3 کارندے ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں رینجرز اور پولیس کے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے 3 کارندے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تاہم پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں گینگ وار کے 3 کارندے مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں گینگ وار کے مارے جانے والے تینوں ملزمان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس میں دستی بم، ٹی ٹی پستول اور رائفل شامل ہے۔