کراچی : ملیر سے اغوا کئے گئے 6 افراد رہا

Malir Karachi

Malir Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر میں بکرا پیڑی سے 6 افراد کو اغوا کرنیوالے ملزمان رینجرز کے خوف سے مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ان پر شدید تشدد بھی کیا گیا۔ تمام افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملیر میں اتوار کی شام 6 نوجوان نوید، آصف، اسرار، بلال، رب نواز اور جاوید بکرے خریدنے بکرا پیڑی آئے جہاں سے انہیں اغوا کرلیا گیا۔

ملزمان کی تعداد تقریبا پندرہ تھی جو مغویوں کو ملیر میمن گوٹھ کے ایک اسکول میں لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران ملزموں کو اطلاع ملی کہ رینجرز کا چھاپا پڑنے والا ہے جس پر وہ مغویوں کو اسکول میں ہی چھوڑ کر ان کی رقم، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور بکرے لے کر فرار ہوگئے۔ مغوی اسکول سے نکل کر قریبی سندھ گورنمنٹ اسپتال پہنچے جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔