کراچی سے مانچسٹر اور نیویارک جانیوالی پرواز تاخیر کا شکار

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کی مانچسٹر اور نیویارک جانے والی پرواز پی کے 721 دس گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 721 کو صبح چھ بجے کراچی سے براستہ لاہور، مانچسٹر اور نیویارک روانہ ہونا تھا تاہم سعودی عرب سے پرواز میں تاخیر سے پی کے 721 کیلئے طیارہ بروقت دستیاب نہ ہوسکا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسافروں کو اندرون ملک پرواز سے لاہور پہنچا دیا گیا ہے۔ جہاں جدہ سے آنے والے طیارے میں پی کے 721 کے مسافروں کو شام پانچ بجے روانہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں مسافروں کو پرواز میں تا خیر کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔