طلباء طالبات کا پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Punjab Public Service Commission

Punjab Public Service Commission

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں طلباء و طالبات نے مقابلے کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن کی شرط کے خلاف پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس سے ڈیوس روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا مقابلے کے امتحان کے امیدواروں نے ڈیوس روڈپر دھرنا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب پبلک کمیشن نے سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن طلباء وطالبات کو مقابلے کے امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا ہے،جس سے لاکھوں امیدوار متاثرہوں گے، جب تک یہ شرط ختم نہیں ہوتی، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

دھرنے کی وجہ سے ڈیوس روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کانظام درھم برہم ہو گیا، جس سے آنے جانیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔