کراچی : ماربل ایسوسی ایشن کا سابق وائس چیئرمین اغوا

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی منگھو پیر کے علاقے سے ماربل ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین خرم ابراہیم کو اغوا کر لیا گیا۔ خرم ابراہیم فیکٹری میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔

چیئرمین ماربل ایسوسی ایشن ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے ماربل انڈسٹری کے صنعتکاروں کو آئے روز اغوا کیا جا رہا ہے۔ اغوا کار رہائی کے بدلے 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک تاوان طلب کر رہے ہیں۔