وزیراعظم کی زیر صدرات کوئٹہ میں اعلی سطح اجلاس جاری

Nawaz Shrif

Nawaz Shrif

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان نے ان کا استقبال کیا وزیر اعظم ہزارہ کیمونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت گورنر ہاس کوئٹہ میں اعلی سطح اجلاس جاری ہے۔

جس میں کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات سمیت صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم نواز شریف ہزارہ کمیونٹی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔