کراچی : شادی میں آتش بازی پر 3 دولہے، درجنوں باراتی زیر حراست

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے درجنوں افراد اور 3 دولہوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی پولیس اسٹیشن کے برابر میں واقع شادی ہال کے الگ الگ ہال سے آتش بازی کر نے والے درجنوں افراد اور تین دولہوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

جس کے بعد شادی میں شریک خواتین نے دولہوں اور بارات میں شامل افراد کی رہائی کے لیے تھانے کے باہر احتجاج شروع کردیا۔ اس موقع پر اہل خانہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے درجنوں افراد اور دولہوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی میں شریک باراتیوں نے تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ہے، بلال کالونی تھانے میں ہو نے والی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔