کراچی : اسکول پر حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ چل بسی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں اسکول پر حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ اسپتال میں چل بسی، پانچویں جماعت کی طالبہ طاہرہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھی۔

ہفتے کو اتحاد ٹاون میں اسکول پر نامعلوم افراد نے بم حملہ اور فائرنگ کی تھی ، جس میں اسکول کے پرنسل جاں بحق اور طلبہ سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔