پشاور: پولیس کی فائرنگ سے سائیکل سوار زخمی ، راہگیر جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور نواحی علاقے بڈھ بیر میں چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے سائیکل سوارپرفائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سائیکل سوار زخمی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سائیکل سوارکے پاس مشتبہ اشیاکی موجودگی کی اطلاع تھی، پولیس نے رکنے کیلئے اشارہ کیا تاہم سائیکل سوارنہیں رکا، جس پر پولیس اہلکاروں نے سائیکل سوار پر فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے راہگیر کی ہلاکت کامقدمہ بڈھ بیر تھانے میں پولیس اہلکاروں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔