کراچی: رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی گرفتار، ایم کیو ایم کی مذمت

Nadeem Hashmi

Nadeem Hashmi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس نے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کو گرفتار کر لیا،متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے نام پر متحدہ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کو تھانہ پیر آباد پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے ان کے گھر سے گرفتار کیا، ندیم ہاشمی کی گرفتاری پر ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن تھانہ پیرآباد پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ندیم ہاشمی کے خلاف دو پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ تھانہ حیدری لگتا ہے لیکن گرفتاری پیرآباد تھانے نے کی۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا ندیم ہاشمی کی گرفتاری نے ٹارگٹڈ آپریشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔ وفاقی حکومت کارکنوں اور عہدیداروں کی گرفتاریوں کا نوٹس لے۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ندیم ہاشمی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے نام پر ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے بجائے ایم کیو ایم کے عہدیداروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔