کراچی میں میٹرو بس کا وعدہ جلد پورا کریں گے : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

کراچی(جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وفاق میں حکومت بنا کر ملک بھر کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔کراچی ائر پورٹ پر ذرائع سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوم کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام سے میٹرو بس کا جو وعدہ کیا ہے اسے جلد پورا کریں گے۔ انڈر گرانڈ سروس پر بھی کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ہم بھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کے مسائل سے واقف ہے اور اسے حل کرنے میں سنجیدگی سے کام لے گی۔