کراچی سٹاک میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 747 پوائنٹس اضافہ

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری ہے،ایک ہفتے میں ہنڈرڈ انڈیکس سات سو سینتالیس پوائنٹس بڑھ گیا۔کاروباری ہفتے کا آغاز بیس ہزار پانچ سو سینتیس پوائنٹس پر ہوا، آئندہ حکومت کی جانب سے انرجی بحران کو اولین ترجیح دینے کے حوالے سے پاور سیکٹر میں نمایاں کام دیکھا گیا۔

جس کی وجہ سے ایک ہفتے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں تین اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا جو اکیس ہزار دو سو چوراسی پوائنٹس پر بند ہوا۔اوسط کاروباری حجم انتیس فیصد بڑھ کر تینتالیس کروڑ نوے لاکھ شیئرز یومیہ پر پہنچ گیا۔