کراچی : منگھو پیر میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ طارق روڈ پر پانچ ڈاکو نجی بینک سے تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ منگھو پیر کنواری کالونی میں خفیہ اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

مسلح افراد رینجرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک دستی بم اور کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب طارق روڈ پر پانچ ملزمان اسلحے کے زور پر نجی بینک میں داخل ہوئے۔ عملے کو یرغمال بنایا اور 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔