پشاور: بڈھ بیر کے علاقے ماشو گگر میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے ماشو گگر میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ بڈھ بیر کے علاقے ماشوگگر گلبارہ میں دہشت گردوں کی جانب سے رکھا گیا بم پھٹنے سے موٹر سائیکل پر سوار نجیم نامی شخص اس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

نجیم کا تعلق محلہ لودھی خیل سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول سے کئے جانیوالے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیج دی گئی ہیں۔