کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

Double Riding

Double Riding

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

کراچی میں سیکیورٹی کے پیش نظر 26 جنوری کو ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ڈبل سواری کی پابندی میں عوام کی سہولت کے لئے توسیع نہیں کی جارہی اور پابندی ایک روز قبل ہی ختم کردی گئی ہے۔