کراچی: ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت تین افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل ہائی وے گھگر پھاٹک کے قریب سے دو تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو اغواء کے بعد تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت منصور اور ثناء اللہ کے نام سے کر لی گئی۔

دونوں لانڈھی کے رہائشی اور ایم کیو ایم کے کارکن تھے۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے دونوں کارکنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔