کراچی میں قتل کی وارداتوں میں ملوث 21 افراد نواب شاہ سے گرفتار

Nawab Shah

Nawab Shah

نواب شاہ (جیوڈیسک) کراچی میں قتل کی وارداتوں میں ملوث 21 افراد کو نواب شاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر نواب شاہ کے سنتا سنگھ محلے اور پریل شاہ میں چھاپے مارے گئے، چھاپوں کے دوران 21 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کراچی میں قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں ان کا تعلق کراچی میں ناگوری محلے سے ہے۔ کراچی میں جا ری آپریشن کے بعد جرائم میں ملوث افراد اندرون سندھ کے دیگر شہروں اور دیہات میں منتقل ہو گئے ہیں۔