کراچی میں قتل وغارت گری جاری،3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر بھی کراچی میں قتل وغارت گری کے سلسلے کو روک نہ سکی۔ شہر بے اماں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رمضان المبارک کی آمد بھی کراچی میں قتل وغارت گری کے سلسلے کو روک نہ سکی ہے۔ دہشت گرد شہر میں بے خوف و خطر حسب معمول لاشیں گرانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹان سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ دوسری جانب بلدیہ ٹان کے علاقے سات نمبر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔