کراچی : پیاز کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ، خربوزہ سستا ہوگیا

Onions

Onions

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں ہول سیل سطح پر پیاز کی قیمت 10 روپے فی کلو اضافے سے 40 روپے ہوگئی جبکہ خربوزہ سستا ہوگیا۔ صدر کراچی سبزی منڈی حاجی شاہ جہاں کے مطابق رسد میں کمی کے باعث پیاز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، قلت پوری کرنے کیلئے بھارت سے پیاز کی درآمد جارہی ہے۔

ہول سیل سطح پر پیاز فی من قیمت 300 روپے اضافے سے 1550 روپے ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے باعث ٹرک مالکان نے اپنے ٹرک کھڑے کردیئے ہیں۔

جس کے باعث کراچی سبزی منڈی میں بلوچستان سے پیاز کی رسد متاثر ہوئی ہے۔ ادھر چیئرمین پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز وحید احمد نے بتایا کہ خربوزے کی 14 کلو کی پیٹی 200 روپے کمی کے بعد 300 روپے ہوگئی ہے۔