فی تولہ سونا سات سو روپے سستا ہوگیا

Gold

Gold

پاکستان (جیوڈیسک)سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی آنا شروع ہوگئی۔عالمی منڈی میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا سات سو روپے سستا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں اٹھارہ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

جس کے زیراثر پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھا سات سو روپے نیچے آگئے۔۔عالمی منڈی میں فی اونس سونا 1455 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 56 ہزار تین سو روپے پرآگئی۔اسی طرح چوبیس کیرٹ دس گرام سونے کے بھا 600 روپے کی کمی سے 48 ہزار 257 روپے رہے۔