کراچی : لیاری میں آپریشن،گینگ وارکے 3 مبینہ ملزمان گرفتار

Karachi Operation

Karachi Operation

کراچی(جیوڈیسک)لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران گینگ وار کے 3 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے جاری کارروائی کے دوران ان ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

چھاپے کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان درجنوں سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے آر پی جی سیون ، ایس ایم جی ، بلٹ پروف جیکٹس اور واکی ٹاکی سیٹس برآمدہوئے ہیں۔ جبکہ چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں گولیاں اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔