کراچی میں آپریشن شفاف ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، حیدر عباس

Haider Abbas

Haider Abbas

کراچی(جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہ نما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن شفاف ہوتا دکھائی نہیں دے رہا بلکہ سیاسی رنگ اختیار کر رہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارروائی صرف ایم کیو ایم کو ووٹ دینے والے علاقوں میں کیوں کی جا رہی ہے، لیاری اور الآصف اسکوائر میں آپریشن کیوں نہیں کیا جاتا۔