کراچی : پٹیل پاڑہ میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی، رینجرز کا سرچ آپریشن

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن جاری ہے،جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران رینجرز اہلکاروں کی بھاری تعداد میں نفری موجود ہے ،سرچ آپریشن کے دوران لسبیلہ سے گرومندر تک آنے اور جانے والی شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا ہے۔

جبکہ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں ک تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے اور ابھی تک کئی افراد کو ابتدائی پوچھ گچھ کے لئے حراست میں بھی لے لیا گیا ہے ،آپریشن میں رینجرز کمانڈوز بھی شریک ہیں۔