میاں چنوں : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

Mian Channu

Mian Channu

میاں چنوں(جیوڈیسک) میاں چنوں میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈاکوں کا تیسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ نواحی گاں کے قریب پولیس تھانہ صدر نے گشت کے دوران تین موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ریاض موقع پر ہلاک اور عاشق شدید زخمی ہو گیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ زخمی ڈاکو کو تحصیل ہیڈکوارٹر ھسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔