کراچی میں امن کے لیے فوج کی ضوروت نہیں، قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کے لیے فوج کی ضرورت نہیں، رینجرز اور پولیس کوارڈی نیشن کے ذریعے بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔

قائم علی شاہ گورنر ہاوس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی عسکری ونگ نہیں۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اعلی سطح پر تبدیلیوں کے حوالے سے ذرائع پر چلنے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔