سی آئی اے پولیس کا لیاقت آباد کے فلٹس پر چھاپہ، 3 دہشت گرد گرفتار

CIA Police

CIA Police

حساس ادارے اور سی آئی اے پولیس نے لیاقت آباد کے فلٹس میں چھاپہ مار کر تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضہ سے خودکش جیکٹس اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

اوکاڑہ کے رہائشی احمد اور وقاص دو سال قبل لیاقت آباد میں فلیٹ کرایے پر لیا جبکہ کہ دوسرے ساتھی بھی اس کے ہمراہ رہائش پذیر ہوگئے، سی آئی اے اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر وہاں پر چھاپہ مارا اور وہاں سے خودکش جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے مبینہ تین دہشتگردوں کو گرفتار لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشتگردوں نیلاہور میں بڑی تباہی کا منصوبہ بنا رکھا تھا، تینوں مبینہ دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کیلیے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔