کراچی: پولیس مقابلے میں 7 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کے ڈی اسکیم 1 میں کنگری ہاؤس کے قریب سفید رنگ کی کرولا میں سوار ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق کے ڈی اے اسکیم 1 میں سفید کار میں سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 زخمی ملزمان سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت عزیز الرحمان، عبداللہ، نورکلیم اور جاوید کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر ملزمان میں صادق، شاہد خان اور رشید شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 پستولیں، 1 کلاشنکوف، تالے توڑنے کے اوزار اور سفید کرولا بھی تحویل میں لے لی ہے۔