کراچی: پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پیر آباد میں پولیس مقابلے میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ جمشید ٹان میں مقابلے کے بعد ایک مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پیرآباد کے علاقے میں پانچ مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور دو کریکر بم برآمد ہوئے۔ ایس پی اورنگی چودھری اسد کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ جمشید ٹان میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گیارہ سے زائد ڈکیتی مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ادھر کراچی کے علاقے جہان آباد میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ گرومندر میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ دونوں مقتولوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔