کراچی: پولیس مقابلہ ، 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سی آئی ڈی پولیس نے تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ملزموں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے نو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ شہر قائد میں وزیر اعظم نواز شریف کے دور روز قیام اور امن و امان کے حوالے سے فیصلوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے۔

سی آئی ڈی پولیس نے ماڑی پور قبرستان کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 3 نائن ایم ایم پستول اور دستی بم بھی برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کے کچھ ساتھی موقع سے بھاگ گئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم نے بتایا مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔