کراچی: ناردرن بائی پاس پرپولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ناردرن بائی پاس پر پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق منگھو پیر تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس پر ملزمان ایک ٹرالر کو لوٹ رہے تھے کہ گشت پر معمور پولیس موبائل وہاں پر پہنچ گئی۔

پولیس اور ملزمان سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو امجد بروہی ہلاک ہو گیا جب کہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والے ملزم سے اسلحہ بھی ملا ہے۔