کراچی میں 18 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ملزم گرفتار

Suspect Arrested

Suspect Arrested

کراچی (جیوڈیسک) 18 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم عبداللہ کو اس کے ساتھی پرویز سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ملزم عبداللہ 18 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے جب کہ ملزم دہشتگردی کی دیگر وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔