کراچی : پولیس اہلکار اور اے این پی کے عہدیدار سمیت 9 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار اور سیاسی جماعت کے عہدے دار سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مشرف کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے مطابق مقتول غازی گل اے این پی کا علاقائی عہدے دار تھا۔ منگھوپیر پختون آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار فدا حسین سمیت دو افرادجاں بحق ہوگئے۔ سعید آباد میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص جبکہ عیسی نگری میں منیرنامی شخص ہلاک ہوا۔

لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں کامران جاں بحق اور الیاس زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی بے قابو ہوکر ٹرک سے جا ٹکرائی۔ فائرنگ سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اورٹریفک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، ناتھا خان فلائی اوور کے قریب ہوٹل پر فائرنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئے۔مقتولین کی شناخت طاہر اور رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔