کراچی پولیس کی 2 خواتین سمیت 32 افسران ایس ایچ او لگنے کیلیے نااہل قرار

Police

Police

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی پولیس کی 2 خواتین سمیت 32 افسران ایس ایچ او لگنے کے لیے نا اہل قرار دیدیے گئے۔

نا اہل قرار دیے جانے والے انسپکٹر اور سب انسپکٹررینک کے افسران اس سے قبل مختلف تھانوں میں ایس ایچ او رہ چکے ہیں اور دوران تعیناتی ان پر سنگین الزامات لگے جوکہ انکوائری میں صحیح ثابت ہوئے جس کے بعد 26 فروری کو ہونے والی بورڈ کی میٹنگ میں افسران کو نا اہل قرار دیا گیا۔

ایس ایچ او منتخب کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے نا اہل ہونے والے افسران کو ایس ایچ او لگنے کے قابل افسران کے پول میں سے نکال دیا ہے۔

نا اہل ہونے والی خواتین ایس ایچ او میں سابق ایس ایچ او گلشن اقبال سیدہ غزالہ اور سابق ایس ایچ او ملیر سٹی ناجیہ افضال بھی شامل ہیں۔