کراچی : صدر میں گاڑی پر فائرنگ،ایس ایچ او پریڈی جاں بحق

karachi

karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے مرکزی علاقے صدرمیں گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ اوپریڈی آغااسد جو اب سے کچھ دیر قبل شدیدزخمی ہوگئیتھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی پولیس افسرآغا اسد کو کو طبی امداد کے لیے سول اسپتاللاگیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اورانتقال کرگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ منگل کی رات کو ان کی گاڑی پر مرشد بازار کے قریب فائرنگ کی گئی تھی۔جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال لائے گئے تھے جہاں طبی کے دوران وہ جاں بحق ہوگئے۔