کراچی: نجی اسپتال میں 4 بچے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سےجاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب نجی اسپتال میں 4 بچے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث انتقال کرگئے ۔واقعے کے بعد اسپتال کو سیل کرکے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کورنگی نمبر 6 کےنجی اسپتال میںدو روز پہلے سات بچوں کی قبل از وقت پیدائش ہوئی تھی اور انہیں انتہائی نگہداشت کے لیے انکیوبیٹرزمیں رکھا گیا تھا۔

تاہم بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کی وجہ سے انکیوبیٹرز میں آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سےدو نوزائیدہ لڑکے اور دو لڑکیوں کی موت واقع ہوگئی ۔بچوں کی اموات کے بعد والدین اور دیگر لواحقین نے اسپتال میں احتجاج کیا۔والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو بروقت طبی امداد نہیں دی گئی۔ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق بچوں کی اموات کے بعدنجی اسپتال کے ڈاکٹروں سمیت تمام عملہ غائب ہوگیا۔محکمہ صحت سندھ نے اسپتال کو سیل کردیا ۔پولیس نے اسپتال انتظا میہ کے تین افراد کو حراست میں لیتے ہوئے اسپتال کے مالک کی تلاش میں چھا پے مارے جارہے ہیں۔