کراچی : رینجرز اور پولیس نے 53 ملزم گرفتار کر لئے

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے چھاپے مار کر 53 ملزموں کو گرفتار کر لیا اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

رینجرز نے بیالیس ملزموں کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق ان میں گینگ وار اورسیاسی جماعتوں کے افراد شامل ہیں۔ ملیر انوسٹی گیشن پولیس نے ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اختر علی نے 2011 میں پولیس اہلکار کو قتل کیا تھا۔

کیماڑی کے علاقے میں پولیس نے 2 مفروروں سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ صدر میں پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ، چھینی گئی گاڑی اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔