اسلام آباد : پولیس نے عیدالاضحٰی پر سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی

 Security Plan

Security Plan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحی کے موقع پر سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، عید نماز کے موقع پر چھ سو پچاسی مساجد اور چالیس امام بارگاہوں پر پولیس کی نفری تعینات ہو گی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس کے اٹھ سو پچھتر اور پندرہ کمانڈو ٹیمز سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ سیکورٹی پلان کے مطابق شہر میں عید نماز کے موقع پر گیارہ سو چالیس نجی گارڈز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد کے اہم مقامات پر پولیس کی نفری تعینات ہوگی جبکہ شہر بھر میں پولیس کی موبائل ٹیمز کا گشت بھی جاری رہے گا۔