کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 3 مشتبہ افراد گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی(جیوڈیسک)ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اطراف ٹارگٹڈ پر آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین افراد حراست میں لے لیے گئے۔ مختلف اقسام کے 35 ہتھیار برآمد ہوئے۔پاکستان رینجرز سندھ نے ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پر ابولحسن اصفہانی روڈ کے قریب عظیم گوٹھ اور ملحقہ بستیوں میں چھ گھنٹے سے زائد ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرکے علاقے کے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی۔ جس کے باعث ان علاقوں کے بچے صبح کو اسکول نہیں جاسکے۔ رینجرز نے گھر گھر تلاشی کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

ان افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ تلاشی کے دوران مختلف اقسام کے 35 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔: زیر حراست تینوں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔