لکی مروت میں ایم پی اے یاسمین ضیا کے گھر کے سامنے دھماکا

MPA Yasmeen Zia

MPA Yasmeen Zia

پشاور(جیوڈیسک)پشاور لکی مروت میں ایم پی اے یاسمین ضیا کے گھر کے سامنے دھماکا ہو اہے ،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔

ایم پی اے یاسمین ضیا نے دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ بارودی مواد گھر کے سامنے رکھا گیا تھا،تاہم خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔